May ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کی شمولیت سے سیاحت کی سب سے بڑی تنظیم کا قیام

ایران کی سی ٹی ون اور ہندوستان کی ایس رام اینڈ ایم رام کمپنیوں کی شمولیت سے دنیا میں پہلی بار حلال کے نام سے سیاحت کی سب سے بڑی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔


ایران کی سی ٹی ون اور ہندوستان کی ایس رام اینڈ ایم رام کمپنیوں کی شمولیت سے دنیا میں پہلی بار حلال کے نام سے سیاحت کی سب سے بڑی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سی ٹی ون کمپنی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وفد کے سربراہ محمد شریف زادہ نے کوالالامپور میں اسی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ سیاحت کی بین الاقوامی تنظیم حلال کی تشکیل کے ساتھ ہی آئندہ تین مہینوں میں پوری دنیا کے سیاحوں کے لیے مختلف حلال خدمات و مصنوعات  کے لیے  جامع ای کامرس سسٹم پیش کیا جائے گا جو آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے لیس ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ایران و ہندوستان کی شمولیت سے اس عالمی تنظیم کا قیام ملائیشیا کی حلال غذائی صنعت وابستہ سرمایہ داروں کی حیرت کا باعث بنا ہے اس لئے کہ ملائیشیا کی سرگرمیاں صرف غذائی صنعت کے شعبے میں تھیں مگر اس تنظیم کے قیام سے بائیس شعبوں میں حلال سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ مختلف براعظموں اور مختلف ملکوں میں اس تنظیم کے نام کے اندراج کے ساتھ براہ راست ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

ٹیگس