چین کی جانب سے ایران سے تیل کی درآمدات کا دوبارہ آغاز
Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
چین نے ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی آئل پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران سے تیل کی درآمدات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔
ایران سے تیل خریدنے کی امریکی چھوٹ ختم ہونے کے بعد پیسیفک براوو نامی چین کا بڑا تیل بردار بحری جہاز ایرانی تیل لوڈ کر کے چین کے لئے روانہ ہو گیا۔
امریکی وزارت خارجہ نے پیسیفک براوو کی جانب سے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم اعلان کیا ہے کہ ہر اس بحری جہاز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا۔
چین کی قومی آئل کمپنی کی جانب سے تیل بردار یہ بحری جہاز حال ہی میں خریدا گیا ہے۔
البتہ ایران سے تیل درآمد کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل سولہ مئی کو بھی مارشل تیل بردار بحری جہاز تقریبا ایک سو تیس ٹن خام تیل لے کر چین روانہ ہوا تھا۔