Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران کی زرعی برآمدات میں اضافہ

ایران کی زرعی مصنوعات کوعراق، افغانستان، متحدہ عرب امارات، پاکستان، روس، ہندوستان، ترکی، ترکمانستان، جرمنی اور دوسرے ممالک برآمد کیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے اقتصادی امور عبدالمہدی بخشندہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 5 مہینوں کے دوران، تقریبا 2 ارب ڈالر مالیت کی زرعی مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران، ایران میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں زرعی مصنوعات کا تقریبا 10 فیصد حصہ رہا جو وزن کے لحاظ سے 20 لاکھ 540 ہزار ٹن کی زرعی مصنوعات پر مشتمل تھیں۔

عبدالمہدی بخشندہ کا کہنا تھا کہ ان زرعی مصنوعات کو عراق، افغانستان، متحدہ عرب امارات، پاکستان، روس، ہندوستان، ترکی، ترکمانستان، جرمنی اور دوسرے ممالک برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود رواں سال کے چھ مہینوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی یورپی ممالک کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

 

 

ٹیگس