Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع

زراعت کے شعبے میں صوبہ خوزستان کی کھجوریں بہت ہی عمدہ ہیں۔

ایران کے ساحلی علاقے بندرعباس میں تعینات قازقستان کے قونصل جنرل دولتالی نیسان نے گزشتہ روز شہر اہواز کے چیمبر آف کامرس کے اجلاس کے موقع پرکہا کہ ایران میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایرانی جنوبی صوبے خوزستان میں اسٹیل، تیل اور زراعت کے شعبوں میں اعلی صلاحیتوں کی بنا پر قازقستان کے ساتھ باہمی تعاون کی ضرورت ہے.

ایرانی شہر اہواز کے چیمبر آف کامرس کے نائب صدر سید سلطان حسینی نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ خوزستان میں زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اچھے مواقع موجود ہیں لہذا ہم اس صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہیں.

سید سلطان حسینی نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں صوبہ خوزستان کی کھجوریں بہت ہی عمدہ ہیں اور دوسرے ممالک کو برآمدکی جاتی ہیں۔

ٹیگس