بوشہر بندرگاہ پر پہلا ہندوستانی بحری جہاز لنگرانداز
ایران کے صوبہ بوشہر کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے سربراہ نے بوشہر بندرگاہ پر پہلے ہندوستانی بحری جہاز کے لنگرانداز ہونے کی خبر دی ہے
صوبہ بوشہر کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے سربراہ سیاوش ارجمندزادہ نے مہر نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پانچ برسوں بعد ایک ہندوستانی بحری جہاز بوشہر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے۔سیاوش ارجمندزادہ نے کہا کہ پروگرام کے مطابق رواں شمسی سال کے آخر تک بنیادی ضرورتوں کے حامل چار مزید بحری جہاز بوشہر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوں گے۔
صوبہ بوشہر کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس وقت بوشہر بندرگاہ میں تیس ہزار ٹن مال کے حامل بحری جہاز کے لنگرانداز ہونے کی سہولت موجود ہے-
سیاوش ارجمندزادہ نے بتایا کہ گذشتہ برس کی نسبت بوشہر بندرگاہ میں مال اتارنے اور لوڈ کرنے کی توانائی میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ آٹھ مہینے میں دوملین ٹن مال بوشہر بندرگاہ پر اتارا اور لوڈ کیا گیا ہے۔