Dec ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران میں چائے کی پیداوار

ایران میں رواں سال ساڑھے 28 ہزار ٹن چائے کی پیداوار ہوئی جن میں سے 4 ہزار ٹن چائے کی پتی کو ہمسایہ ممالک کے لئے برآمد کیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی علاقوں میں قائم چائے کی تنظیم کے سربراہ حبیب جہان ساز نے کہا ہے ایران نے ہمسایہ ممالک بشمول آذربائیجان، عراق اور افغانستان کو 4 ہزار ٹن چائے کی پتی کی برآمدکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے شمالی علاقوں میں 25 ہزار 500 ایکڑ پر چائے کاشت کی جاتی ہے جبکہ اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہمسایہ ملکوں میں ہندوستان ایرانی چائے کا سب سے بڑا برآمدکنندہ ملک ہے۔

ہندوستانی کونسل برائے چائے کی پیداوار اور برآمدات نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال کے ابتدائی مہینوں سے اب تک ایران کو 4 لاکھ کلوگرام سے زائد چائے کی برآمدات کی ہیں۔

ٹیگس