Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران اور جنوبی افریقہ شپنگ لائن کے قیام کا اعلان

ایران اور جنوبی افریقہ و لاطینی امریکا کے ملکوں کے درمیان شپنگ لائن عنقریب قائم کر دی جائے گی۔

یہ بات ایران کے ادارۂ فروغ برآمدات برائے غیر پیٹرولیم مصنوعات بابک افقہی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایران اور جنوبی افریقہ اور اسی طرح ایران اور لاطینی امریکہ کے درمیان شپنگ لائن کے قیام کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شپنگ لائن کے قیام کا مقصد ایران کی غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ ادارہ فروغ غیرپیٹرولیم برآمدات کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نئی شپنگ لائن کے تحت ایران کی جنوبی بندرگاہوں سے چلنے والے مال بردار بحری جہاز پہلے جنوبی افریقہ پر لنگر انداز ہوں گے اور وہاں سے اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے لاطینی امریکہ کے ملکوں اور خاص طور سے برازیل جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کی غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی دفاتر کا جال بچھا دیا گیا ہے تاکہ صنعتکاروں کو اپنا سامان برآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹیگس