یورپی کمپنیوں کی ایرانی مارکیٹ میں واپسی
اجلاس میں 140 سے زیادہ تجارتی اور اہم شخصیات نے شرکت کی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
جوہری معاہدے پر سفارتی اقدامات میں اضافے اور ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے کے امکان کے ساتھ ، یورپی کمپنیوں نے ایرانی معیشت کے شعبے میں سرگرم اقتصادی کارکنوں سے ایک نشست میں ایرانی مارکیٹ میں واپسی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس میں جو برطانیہ اور ایرانی چیمبر آف کامرس ، برطانوی وزارت برائے بین الاقوامی تجارت اور لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے زیر اہتمام پر ورچوئل طور پر منعقد ہواتھا ۔ صحت ، تیل ، گیس ، قابل تجدید توانائی ، مالیاتی اداروں کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 140 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔