Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کی گیس برآمدات میں 100 فیصد کا اضافہ

ایران کی قومی گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے ایران کی گیس برآمدات میں دوگنا اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔

حسن منتظر تربتی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ایران کی گیس برآمدات دوگنا ہو کر نو ارب میٹر مکعب سے اٹھارہ ارب میٹر مکعب تک پہنچ گئی ہے۔

انھوں نے ترکی اور عراق کے لئے ایران کی گیس برآمدات کے سمجھوتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے لئے بھی ایران کی گیس سپلائی جاری ہے۔

حسن منتظر تربتی نے یورپ کے لئے ایران گیس سپلائی کے راستوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اور بھی طریقے موجود ہیں جن پر عمل کر کے یورپ کو گیس منتقل کی جا سکتی ہے۔

انھوں نے گیس ذخائر کے حامل دنیا کے دوسرے بڑے ملک کی حیثیت سے ایران کا ذکر کیا اور کہا کہ یورپ، ایران کو گیس درآمدات کا ایک قابل اطمینان ذریعہ سمجھ سکتا ہے۔

ٹیگس