Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کی بیرونی سرمایہ کاری میں دوگنا اضافہ

ایران کے نائـب وزیر اقتصاد نے کہا ہے کہ ایران کی بیرونی سرمایہ کاری میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائـب وزیر اقتصاد علی فکری نے کہا ہے کہ ایک سال میں ایران میں چار ارب، اسّی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران آٹھ ارب نوّے کروڑ سے زائد ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

درایں اثناء ایران کی تجارتی ترقی کی تنظیم کے سربراہ نے ایران کی صنعتی پیداوار کی برآمدات میں ستر فیصد اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔ ایران کی تجارتی ترقی کی تنظیم کے سربراہ علی رضا پیمان پاک نے کہا کہ صنعتی برآمداتی اشیا کی پیکنگ اور کیفیت پر خاص طور سے توجہ دی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں روس کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے گھریلو سامان تیار کئے جانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ٹیگس