Jul ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران تیل کی آمدنی کے لحاظ سے اوپیک کے رکن ممالک میں پانچویں نمبرپر

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے جاری سال 2023 کے پہلے 5 مہینوں میں تیل کی فروخت سے ایران نے 19 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے جبکہ 2022 میں ایرانی تیل کی کل آمدنی 54 بلین ڈالر تھی۔

سحر نیوز/ ایران: توانائی کی وزارت سے وابستہ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سال کے 5 مہینوں کے دوران اوپیک کے 13 ممبرممالک کی تیل کی کل آمدنی 293 بلین ڈالر ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے بھی رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں ایران کی تیل کی کل آمدنی کا تخمینہ 19 بلین ڈالر لگایا ہے۔ یہ تعداد اس عرصے میں اوپیک کی تیل کی کل آمدنی کے 6.5 فیصد کے برابر ہے۔

 ایران 2023 کے 5 مہینوں میں تیل کی آمدنی کے لحاظ سے اوپیک کے رکن ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس عرصے کے دوران تیل کی سب سے زیادہ آمدنی سعودی عرب کو 101 ارب ڈالر کے ساتھ حاصل ہوئی۔ اس حوالے سے عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت دوسرے سے چوتھے نمبر پر ہیں۔

 

ٹیگس