Jul ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران غلات کے ذخیرے کے اعتبار سے دنیا کا آٹھواں ملک

ایران غلات کے ذخیرے کے اعتبار سے دنیا کا آٹھواں ملک بن گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: خوراک کی عالمی تنظیم فاو نے رواں سال کے دوران ایران میں بیس اعشاریہ چھے ملین ٹن غلات کی پیداوار کی پیش گوئی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غلات کے ذخیرے کے اعتبار سے ایران دنیا کا آٹھواں ملک بن گیا ہے۔

خوراک کی عالمی تنظیم فاو کے تخمینے کی بنیاد پر رواں سال میں ایران میں گندم کی پیداوار ایک کروڑ پینتیس لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران میں غلات کی پیداوار  سن2022 میں دنیا کی مجموعی پیداوار کے ڈیڑھ فیصد پر مشتمل رہی ہے۔

2022 میں دنیا کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ پچاسی کروڑ ستر لاکھ ٹن لگایا گیا ہے اور ایران ایک کروڑ پچیس لاکھ ٹن غلات ذخیرے کے ساتھ دنیا میں آٹھویں مقام پر پہنچ گیا ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے ایران کا شمار دنیا کے اٹھارویں نمبر پر ہوتا ہے۔

ٹیگس