Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • قصہ گوئی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی بچوں کی کامیابی

دو ایرانی بچیوں نے قصہ گوئی کے عالمی مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہندوستان میں ہونے والے قصہ گوئی کے عالمی مقابلوں میں شریک ایران کی رہا طاہری نے بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کے درمیان قصہ گوئی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 ایران ہی کی نورا محکم کار کو آٹھ سے بارہ سال کے بچوں کے درمیان قصہ گوئی کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔

گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے قصہ گوئی کے عالمی مقابلے منسوخ کردیئے گئے تھے لیکن اس سال پہلی بار  یہ مقابلے آن لائن کرائے گئے اور قصہ گوئی کے لیے فارسی زبان کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے قصہ گوئی کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے ایک سو تیس ملکوں کے ڈھائی ہزار افراد نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں تھی اور تین سے اٹھارہ سال کے بچے غیر پیشہ ورانہ جبکہ اس سے زیادہ عمر کے افراد پیشہ وارانہ سیکشن میں حصہ لینے کے مجاز تھے۔

ٹیگس