Jun ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran

سانپ اور نیولے کی اس لڑائی کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں سڑک پر لڑ رہے ہیں ۔ پیچھے کچھ لوگ اپنی گاڑی لے کر کھڑے ہیں ۔ پہلے سانپ نے نیولے پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور پھر نیولے نے جوابی حملہ کردیا ۔

سحر نیوز/ انٹرٹینمینٹ: بچپن سے ہی ہم سب نے سانپ اور نیولے کی لڑائی (Snake And Mongoose Fight) کی کہانی سنی ہوگی یا پڑھی ہوگی ۔ کیونکہ یہ بہت ہی عام کہانی ہے ہمارے ہندوستانی گھروں میں ، لیکن کیا کسی سانپ اور نیولے کی لڑائی کو دیکھا ہے ؟ ہم ایسا اس لئے پوچھ رہے ہیں کیونکہ دونوں کو دشمن مانا جاتا ہے ۔ جہاں بھی دونوں جانور ٹکراتے ہیں تو لڑائی یقینی طور پر ہوتی ہے ۔ اس مرتبہ بیچ سڑک پر سانپ اور نیولے کی لڑائی دیکھنے کو ملی ۔ اس خونی لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر کافی تیزی سے وائرل (Viral Video) ہورہا ہے۔

سانپ اور نیولے کی اس لڑائی کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں سڑک پر لڑ رہے ہیں ۔ پیچھے کچھ لوگ اپنی گاڑی لے کر کھڑے ہیں ۔ پہلے سانپ نے نیولے پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور پھر نیولے نے جوابی حملہ کردیا ۔ نیولے نے پہلے سانپ کی پونچھ پر حملہ کیا اور پھر منہ کو دبوچ لیا ۔ سانپ لڑائی چھوڑ کر جانے لگا ، لیکن نیولا لڑائی ختم کرنا نہیں چاہتا تھا ۔

ٹیگس