Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • ایرانی قبائل کا دس روزہ ثقافتی میلہ شروع ہوگیا

ایرانی قبائل کا دس روزہ ثقافتی میلہ وسطی ایران کے شہر شیراز میں جاری ہے۔

 جمعرات سے شروع ہونے والے اس میلے میں، صوبہ فارس، خوزستان، لرستان، سیستان وبلوچستان، کردستان، مشرقی آذربائیجان، گلستان اور جنوبی خراسان صوبے کے قبائل اپنی اپنی ثقافتی اورتہذیبی جھلکیاں پیش کر رہے ہیں۔
سیاح اور عام لوگ، شیراز کے حافظیہ کمپلکس میں جاری اس میلے میں شرکت کرکے، ایرانی قبائل کی تہذیب و ثقافت، فن و ہنر، موسیقی اور پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
اس موقع پر دستکاریوں کی نمائش بھی کی جارہی ہے جن میں رنگ برنگے ملبوسات، قالین، دریاں اور دوسری سجاوٹی اشیا شامل ہیں۔
شیراز کے قبائلی میلے میں، مقامی پکوانوں کے بھی کئی اسٹال لگائےگئے ہیں جہاں، دیسی کھانوں کے دسترخوان لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

ٹیگس