ایران کی اسکولی طالبہ کی فلم اٹلی فلم فیسٹیول میں شامل
Jun ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
ایرانی شارٹ ڈاکومینٹری فلم خرّاٹے کی اسکریننگ اٹلی کے کورتیا پونتے فلم فیسٹیول میں بھی ہوگی۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے صوبہ البرز کی ایک اسکولی طالبہ سارا عابدی نے اس فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔ اس فلم کو اس سے پہلے گیارہ عالمی فلمی میلوں میں پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورتیا پونتے فلم فیسٹیول کا ہدف، معاشرے کے ہر طبقے اور ہر عمر کے لوگوں میں فلمی آرٹ اور سنیما کی اہمیت کی تشہیر قرار دیا گیا ہے۔ یہ فلمی میلہ، ہر سال اٹلی میں منعقد کیا جاتا ہے۔