Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • اصفہان: چہل ستون محل بنا ایرانی دستکاری کا میزبان

ایران کے اصفہان شہر کے خوبصورت تاریخی محل چہل ستون میں، ایرانی دستکاری کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ ایران: رپورٹ کے مطابق، مینیئیچر آرٹ ، خاتم کاری، مینا کاری، قلم زنی ، قلم کاری، معرق کاری ، منبت کاری ، خامہ بافی اور گلیم بافی وغیرہ کے بہترین نمونے اس نمائش میں پیش کئے گئے ہیں جہاں آرٹ اور ہنر کے دلدادہ افراد، ایرانی آرٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ یہاں پر پیش کئے جانے والے ایرانی آرٹ کے نمونوں میں فیروزے سے سجے اور تانبے سے بنے ایسے برتنوں کو بھی پیش کیا گیا ہے جنہیں ایرانی اور غیرملکی سیاح دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں ۔

اس نمائش میں ڈیکوریشن کی اشیا کے علاوہ ایرانی آرٹ کو روزمرہ کے استعمال کے وسائل کی شکل میں بھی پیش کیا گیا ہے جس کا نوجوان نسل نے خصوصی طور پر خیرمقدم کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے دستکاری کے نمونوں کا دو تہائی حصہ اصفہان شہر اور اس کے مضافات میں تیار کیا جاتا ہے۔اس شہر میں موجود متنوع دستکاری کے پیش نظر سن دو ہزار پانچ میں اصفہان کو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل کیا گیا تھا اور دستکاری کی عالمی کمیٹی نے، مرکزی ایران میں واقع اس شہر کو دستکاری کا عالمی شہر قرار دیا تھا۔

ٹیگس