دنیا کا عمر رسیدہ شخص 127 سال کی عمر میں انتقال کرگیا
برازیلین شہری اور دنیا کے معمر ترین شخص جوز پولینو گومز اپنی 128 ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کرگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے معمر ترین آدمی ہوزے پالینو گومز اپنی 128ویں سالگرہ سے صرف چند روز قبل انتقال ہوگیا۔ ہوزے پالینو گومز برازیل کے علاقے کورریگو ڈو کیفے میں اپنے گھر میں 127 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وہ 1917ء میں بننے والے اپنے میریج سرٹیفیکیٹ کے مطابق، 4 اگست 1895 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی اس طویل عمر میں دنیا کے بہت سے اہم تاریخی لمحات دیکھے۔
رپورٹ کے مطابق جوز پولینو کی 7 اولادیں ہیں جن سے ان کے 25 پوتا پوتی نواسا نواسی، 42 پرپوتا پرپوتی، پرنواسا پرنواسی ہیں۔
جوز کی پوتی فیبیولا کے مطابق ان کے داداجوز پولینو 4 سال قبل تک گھڑسواری کیا کرتے تھے لیکن 4 سال قبل انہوں نے گھڑ سواری چھوڑدی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے وہ بیڈ ریسٹ پر تھے۔