عیسی مسیح - مکمل فلم !
25دسمبر حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے اس مناسبت پر ہم اپنے محترم ناظرین کے لئے آپ ع کی زندگی پر بنائی گئی فلم پیش کر رہے ہیں ۔
حضرت عیسی مسیح علیہ السلام اولوالعزم انبیاء میں سے ایک ہیں -
اولوالعزم انبیاء: نوح علیہ السلام، ابراہیم علیہ السلام، موسی علیہ السلام، عیسی علیہ السلام اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔
قرآن کریم نے وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ابھی تک زندہ ہیں:
"و قولھم اِنَا قتلنا المسیح عیسی ابن مریم رسول اللہ و ما قتلوہ و ما صلبوہ ولکن شُبّه لھم و اِنّ الذین اختلفوہ فیه لفی شک منه ما لھم به من علم اِلّا اتباع الظن و ما قتلوہ یقیناً بل رفعه اللہ الیه و کان اللہ عزیزاً حکیماً"۔ سورہ نساء، آیات 157، 158۔
"اورانکے اس قول کے سبب کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح ابن مریم کو قتل کیا ہے، جبکہ درحقیقت انہوں نے نہ انہیں قتل کیا اور نہ سولی چڑھایا بلکہ ان کیلئے شبیہ بنا دیا گیا تھا اور جن لوگوں نے اس میں اختلاف کیا وہ اس میں شک میں مبتلا ہیں، ظن کی پیروی کے علاوہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں اور انہوں نے مسیح کو قتل نہیں کیا۔ بلکہ اللہ نے انہیں اپنی طرف اٹھایا اور بے شک اللہ بڑا غالب آنے والا اور حکیم ہے"۔
خداوند عالم نے اپنی حکمت کے تحت حضرت عیسی علیہ السلام کو ایک مخصوص جگہ منتقل کر دیا ہے تاکہ ایک دن ظاہر ہو کر امام عصر عج کی اقتدا اور انکی حمایت کرسکیں۔
عیسی مسیح - مکمل فلم
بشکریہ پیام اسلامی ثقافتی مرکز پاکستان