Apr ۲۷, ۲۰۱۸ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran

۱۱ شعبان المعظم سنہ ۳۳ ہجری کو فرزند حسین (ع) شبیہ رسول (ص) حضرت علی اکبر سلام اللہ علیہ کا یوم ولادت ہے۔اس دن کو ایران میں یوم جوان کا نام دیا گیا ہے ، سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اورقارئین کرام کی خدمت میں خصوصا ۔سبھی جوانوں کو تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

"جب حق پر قائم ہیں تو ہمیں موت کا کوئی ڈر نہیں ہے ۔ " حضرت علی اکبر علیہ السلام ابی مخنف، وقعۃ الطف،صفحہ 276

حضرت علی اکبر علیہ السلام

(کلام:علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )

آل نبی میں جتنے صغیر و کبیر ہیں

سب ورثہ دار زور شہ قلعہ گیر ہیں

بے مثل و بے جواب ہیں اور بے نظیر ہیں

اپنی جگہ پہ سب ہی جناب امیر ہیں

بے تیغ جنگ جیتے تو اصغر کہیں اسے

اس سے بھی ہو بزرگ تو اکبر کہیں‌اسے​

.......

اتنا خدا نے بہتر و برتر بنا دیا

جان علی شبیہ پیمبر (ص) بنا دیا

اب اس سے بڑھ کے ہوگا بھلا کونسا شرف

پہلے علی بنایا پھر اکبر بنا دیا

.......

عکس جمال مرسل اعظم (ص) کہیں اسے

یا افتخار عالم و آدم کہیں‌ اسے

ہمشکل مصطفی (ص) کی ثنا کس طرح کہیں

اکبر کہیں امام تو ہم کیا کہیں‌ اُسے

 

منقبت حضرت علی اکبر علیہ السلام

ٹیگس