May ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۶ Asia/Tehran
  • بہار زندگی-7

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رمضان المبارک سے پہلے جو خطبہ شعبانیہ دیا تھا اس میں اس نکتے کی جانب توجہ مبذول کرایا ہے اور فرمایا ہے کہ اے لوگو، جو اس مہینے میں اپنا سلوک اچھا کرے، اس نے پل صراط سے عبور کرنے کا اجازت نامہ تیار کر لیا ہے اور وہ بھی اس دن پیروں میں لغزش پیدا ہوگی ۔

جو بھی اس مہینے میں اپنے ما تحتوں کے کاموں کو آسانی سے لے گا یعنی سختی نہ کرے تو اللہ قیامت کے دن اس کا حساب و کتاب آسان لے گا۔ لوگ جس شخص کے برے سلوک سے محفوظ رہیں تو اللہ قیامت کے دن اسے اپنے غیض و غضب سے محفوظ رکھے گا اور جو شحص اس موقع پر یتیم کا احترام کرے تو قیامت کے دن اللہ اس کے عزت سے نوازے گا اور جو خود کو اپنے رشتہ داروں سے وابستہ رکھے تو پروردگار قیامت کے دن اسے اپنے رحم و کرم سے وابستہ رکھے گا ۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رمضان المبارک اور شعبان المعظم کے مہینے کی برکتوں اور نعمتوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ شعبان کا مہینہ میرا مہینہ ہے اور رمضان کا مہینہ اللہ کا مہینہ ہے اور غریبوں اور محرومین کی بہار ہے ۔

ٹیگس