بہار بندگی-8
پیغمبر اسلام کا ایک کام اس مہینے میں غریبوں اور محروموں کو صدقہ دینا تھا۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام بھی غریبوں اور محرومین کی مدد کے لئے لوگوں کو ترغیب دلاتے اور فرماتے ہیں کہ جو شخص رمضان کے مہینے میں صدقہ دے تو اللہ اسے 70 طرح کی آفتوں سے محفوظ رکھے گا۔
اس بنیاد پر پیغمبر اسلام کے سچے پیروکار اس مہینے کو محرومین کے لئے بہار میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ وہ اپنے حقیقی صدقے سے غریبوں کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دیتے ہیں اور ان کے چہروں سے رنج و الم کو دور کر دیتے ہیں ۔
روزہ انسان میں معاشرے کے کمزور طبقے سے ساتھ ہمدردی پیدا کرتا ہے ۔ روزے دار کچھ دیر کی بھوک و پیاس سے اپنے جذبات کو بڑھا کر بھوکے اور پیاسے لوگوں کی صورتحال کو بہتر طریقے سے سمجھتا ہے اور جس نے اپنے ما تحتوں کے حقوق کا پائمالی نہیں کی اور ان کے رنج و الم اور مسائل سے غافل نہیں رہا اس کی زندگی میں نیا راستہ کھل جاتا ہے۔
غریب و محروم افراد کے حوالے سے روزے دار کی حقیقی مدد اس کے بہت سے گناہوں کی مغفرت کا باعث بنتا ہے ۔ اسی طرح روزے دار کی بے لوث مدد اس کے نیک اعمال میں رہی کمی کا جبران کر دیتی ہے۔