May ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۴:۵۷ Asia/Tehran
  • بہار بندگی -9

ایک روایت میں حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ غریب و محروم افراد کی مدد اور رنج و الم میں ڈوبے افراد کے مسائل حل کرنا، گناہوں کی مغفرت کے اسباب میں سے ہے ۔

قرآن مجید کے سورہ ہود کی تیسری آیت میں اس حوالے سے آیا ہے کہ  اور اپنے رب سے استغفار کرو پھر اس کی طرف متوجہ ہوجاؤ وہ تم کو مقررہ مدّت میں بہترین فائدہ عطا کرے گا اور صاحبِ فضل کو اس کے فضل کا حق دے گا اور میں تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ نے داوود نبی کو وحی کی کہ ایک بندے کو ایک نیکی پر میں جنت میں داخل کروں گا، حضرت داوود نے پوچھا وہ کون سی نیکی ہے؟ اللہ فرماتا ہے کہ وہ مومن کے دل کو خوش کرنا ہے چاہے ایک خرمے کے دانے سے ہی کیوں نہ ہو۔

رمضان المبارک کا مہینہ اور اس میں روزہ رکھنے کا لوگوں کے لئے الگ الگ فائدہ ہے ۔ رمضان کے مہینے میں کی معنوی خصوصیت کے علاوہ اس مہینے میں غریبوں کی مدد کرنے جذبے میں اضافہ ہوتا ہے۔

روزہ رکھنے کا راز غریبوں، یتیموں، بھوکوں اور پیاسوں کی مدد ہے کیونکہ جب انسان بھوکا اور پیاسہ ہوتا ہے تو وہ غریبوں اور محروموں کی بھوک اور پیاس کو بہتر طریقے سے سمجھتا ہے اور اس حالت میں وہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے بہتر طریقے سے کوشش کرتا ہے۔

ٹیگس