Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ہندوستان کے سفیر نے کابل اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پر مبنی رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے-
    افغانستان میں ہندوستان کے سفیر نے کابل اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پر مبنی رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے-

افغانستان میں ہندوستان کے سفیر نے کابل اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پر مبنی رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے-

موصولہ رپورٹوں کے مطابق کابل میں ہندوستان کے سفیر امر سنہا نے افغانستان کی علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں ہندوستان کی وزیر خارجہ کی عدم شرکت کا مطلب، کابل کے سلسلے میں نئی دہلی کی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں ہے-

امر سنہا نے افغانستان اور ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ ، رواں مہینے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقات کریں گی- قابل ذکر ہے کہ انگریزی اخبار دی ہندو نے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ کابل میں آئندہ مہینے ہونے والی افغانستان کی علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے بجائے، اقتصادی شعبے میں ان کی مشیر سوجاتا مہتا شرکت کریں گی-

ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان میں صدر اشرف غنی کے برسراقتدار آنے اور کابل اور اسلام آباد کے تعلقات میں گرم جوشی آنے کے بعد پاکستانی فوج کے سینیئر کمانڈروں کے افغانستان کے دورے اور ان کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط، ہندوستان کے لئے تشویش کا باعث بنے ہیں-

ٹیگس