ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مظاہرے۔
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں نماز عید کے بعد متعدد مساجد کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے ۔
سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور لاٹھی چارج کیا جس میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرائے جبکہ سرینگر اور دیگر دو مقامات پر مارچ کرنے سے روکنے پر فورسز پر پتھراﺅ کیا۔
جواب میں پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کے شیل فائر کئے اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔۔
یہ مظاہرے ایسے وقت میں کئے گئے جب کشمیر کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ ہندوستانی سیکورٹی اداروں نے عید کے موقع پر سیدعلی گیلانی، شبیر شاہ، میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک اور مولاناعباس انصاری سمیت متعدد حریت رہنماوں کو بدستور گھروں میں نظربند رکھا اور انہیں عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔