Jan ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛ کشمیری حریت رہنما کی سزائے موت کی ہندوستان کی کوششوں کے خلاف ہڑتال

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی سزائے موت کی ہندوستان کی کوششوں کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:   کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہونے والی ہڑتال کے موقع پر ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی جس میں یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی ہندوستانی کوشش کے خلاف احتجاج کیا گيا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک ہندوستانی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، ہندوستانی سرکار ان کو سزائے موت دلانا چاہتی ہے۔

 

ٹیگس