Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • منی میں جاں بحق ہونے والے ہندوستانی حجاج کی تعداد میں اضافہ
    منی میں جاں بحق ہونے والے ہندوستانی حجاج کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ منی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہندوستانی حجاج کی تعداد بڑھ کر پینتیس ہو گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے حجاج کی شناخت، پیش کی جانے والی ان کی تصاویر سے کی گئی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے پینتیس حجاج جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں تاہم مرنے والوں کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
 دوسری جانب ہندوستان کے اخبارات نے لکھا ہے کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے آغاز سے اب تک ہندوستان کے ایک سو تین زائرین، مختلف قسم کے حادثات یا بیماریوں کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ہندوستان کے تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار زائرین روانہ ہوئے تھے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی نے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں، اپنے ایک پیغام میں منی کے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس