Oct ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے پاکستان امریکہ ایٹمی سمجھوتے کی مخالفت
    ہندوستان کی جانب سے پاکستان امریکہ ایٹمی سمجھوتے کی مخالفت

ہندوستان نے پاکستان اورامریکا کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ ہندوستان، بقول ان کے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں پاکستان کے ماضی کے کردار کے پیش نظر ، اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کا مخالف ہے۔


قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے ایک اخبار نے گزشتہ ہفتے اس سلسلے میں اسلام آباد اورواشنگٹن کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نواز شریف کے دورہ امریکا میں دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی سمجھوتے پر دستخط کا امکان ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بائیس اکتوبر کو امریکا جانے والے ہیں۔


یاد رہے کہ دو ہزار آٹھ میں امریکا اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوچکےہیں۔

ٹیگس