Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • مودی کی آمد پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سخت سیکورٹی
    مودی کی آمد پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سخت سیکورٹی

ہندوستانی وزیر اعظم اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر پہنچے جہاں ان کی آمد کے خلاف آج حریت رہنماؤں نے ملین مارچ کا اعلان کیا ہے-

موصولہ خبروں کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی سرینگر آمد پر اس شہر اور دیگر شہروں میں موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ بند کریئے گئے جبکہ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا اور سید علی گیلانی سمیت دیگر حریت رہنماوں کو نظر بند کردیا گیا-

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج نے سخت حفاظتی انتظامات کئے اور ٹائر جلا کر خار دار تاروں سے شہر کی مختلف سڑکیں بلاک کردیں۔ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے-

حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ باجود پابندی اور کرفیو کے وزیر اعظم مودی کے خلاف ان کا ملین مارچ ہر حالت میں ہوگا اور پورا کشمیر سراپا احتجاج بن جائے گا۔

ٹیگس