Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا براہموس سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ
    ہندوستان کا براہموس سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سانک براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق سپرسانک کروز میزائل براہموس کا یہ تجربہ ہفتے کے روز ریاست راجستھان کے علاقے پوکھرن میں کیا گیا۔ ہندوستانی فوج نے براہموس میزائل کو اپنا ایک طاقتور ترین ہتھیار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کم از کم دس سال سے ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی آ گئی ہے۔ دونوں ملک اپنے میزائل تجربات کو دفاعی نوعیت کے قرار دیتے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان اپنی آزادی کے بعد سے اب تک کئی بار ایک دوسرے سے جنگ کر چکے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بےاعتمادی کی فضا موجود ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اہم ترین مسئلہ کشمیر ہے جبکہ دریائی پانی کی تقسیم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مسئلہ بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا اہم سبب ہے۔

ٹیگس