ہندوستان امریکا سے جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا خواہاں
Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
ہندوستان امریکا سے جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا خواہاں ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے امریکا سے پریڈیٹر ایونجر ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا کی بلوم برگ نیوز سروس نے اپنی رپورٹ میں ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے پریڈیٹر ایونجر ڈرون بنانے والی کمپنی دی جنرل اٹامکس ایرو ناٹیکل سسٹمز کو براہ راست ارسال کی گئی باقاعدہ درخواست کا حوالہ دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون طیارے انتہائی تیز رفتار کے حامل ہیں اور اٹھارہ گھنٹے تک پچاس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر ہندوستان پریڈیٹر ایونجر ڈرون طیارے خریدنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس طرح ہندوستان یہ طیارے خریدنے والے اولین ملکوں میں سے ایک ہو گا۔
یہ طیارے "قاتل مشین" کے نام سے مشہور ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دوہزار چودہ میں امریکا سے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں ہندوستان کا دوسرا نمبر تھا۔