Nov ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ایک بیلیسٹک میزائل کا تجربہ
    ہندوستان میں ایک بیلیسٹک میزائل کا تجربہ

ہندوستانی اخبار انڈین اکسپریس کے مطابق ہندوستان نے دھنش نامی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ تجربہ منگل کو مغربی بنگال کے ساحلوں میں سوبارا بحری جنگی جہاز سے کیا گیا۔ دھنش بیلسٹک میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایک کم رینج کا میزائل ہے جسے ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی ادارے نے بنایا ہے۔

ہندوستان کا دھنش میزائل پانی اور زمین پر اھداف کو زیادہ سے زیادہ تین سو کلومیٹر کے فاصلے تک نشانہ بنا سکتا ہے اور پانچ سو کیلو کا ایٹمی وار ہیڈ لے جاسکتا ہے۔ ہندوستانی فوج کے اعلان کے مطابق دھنش میزائل کا تجربہ کامیاب رہا اور پہلے سے معین شدہ ھدف کو نشانہ بنایا گیا۔ دھنش میزائل سنہ دوہزار بارہ سے ہندوستان کی بحریہ کو دیا گیا ہے اور اس کے متعدد تجربے کئےجاچکے ہیں۔ واضح رہے ہندوستان کی فوج نے اتوار کو بھی ایک سپر سانیک انٹرسپٹر میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

ٹیگس