Nov ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا امریکی دباؤ کے آگے جھکنے سے انکار
    ہندوستان کا امریکی دباؤ کے آگے جھکنے سے انکار

ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے سلسلے میں امریکا کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت ماحولیات نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہندوستان آب و ہوا سے متعلق پیرس کانفرنس میں امریکا اور مغرب کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت ماحولیات کے جاری کردہ بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کا جواب دیا گیا ہے جس میں انہوں نے آب و ہوا سے متعلق پریس کانفرنس میں ہندوستان کو ایک چیلنج قرار دیا تھا۔

ادھر ہندوستان کے وزیر توانائی پیوش گوئل نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پتھر کا کوئلہ ملک کی توانائی کی فراہمی کے ایک اصل ذریعے کے طور پر بدستور باقی رہے گا، پتھر کے کوئلے کے بجائے توانائی کے دیگر ذرائع استعمال کئے جانے کے مغرب کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

پیوش گوئل نے کہا کہ اکثر مغربی ممالک نے ڈیڑھ سو سال سے زیادہ عرصے تک پتھرکا کوئلہ اور حرارت پیدا کرنے والی سستی توانائی استعمال کی ہے اور اب ہندوستان سے ان کا کہنا ہے کہ توانائی کے اس ذریعے کو چھوڑ دیا جائے۔

ٹیگس