Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیر خارجہ کی بحران نیپال کے سیاسی طریقے سے حل پر تاکید
    ہندوستانی وزیر خارجہ کی بحران نیپال کے سیاسی طریقے سے حل پر تاکید

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سیاسی طریقے سے بحران نیپال کے پرامن حل پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جمعرات کو نئی دہلی میں اپنے نیپالی ہم منصب کمل تھاپا سے ملاقات کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان نیپال میں امن و امان کی برقراری کا خواہاں ہے امید ظاہر کی کہ نیپال کے حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے۔

انہوں نے نیپال کے لئے بنیادی ضروریات کی اشیا اور تیل کی مصنوعات کی فراہمی کو روکے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیپال کی بدامنی بعض مشکلات اور سامان نیپال نہ پہنچنے کا سبب بنی ہے۔

اس ملاقات میں نیپال کے وزیر خارجہ کمل تھاپا نے نیپال میں بنیادی ضروریات کی اشیا اور ایندھن کی قلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہندوستان سے ان چیزوں کی نیپال منتقلی کی بحالی پر زور دیا۔

نیپال میں نئی حکومت کے قیام کے بعد نیپالی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ ہندوستان ہے۔

واضح رہے کہ ہند نیپال سرحد بند ہونے اور نیپال کے لئے بنیادی اشیا اور ایندھن کی منتقلی منقطع ہوجانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی آگئی ہے۔

ٹیگس