جاپان کے وزیراعظم نے نئی دہلی میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی
Dec ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
جاپان کے وزیراعظم نے سنیچر کو نئی دہلی میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی
کیوڈو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شینزو آبہ اور نریندرمودی کی ملاقات میں ہند جاپان تعلقات اور دوطرفہ تعاون میں توسیع جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ہندوستانی اور جاپانی وزرا اعظم نے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی اور تیز رفتار ریل گاڑیوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون میں توسیع لانے کے سلسلے میں بھی گفتگو کی۔
جاپان کے وزیراعظم شینزو آبہ جمعے کی شام کو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ انہوں نے جمعے کو ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔
ہندوستان کی آبادی ایک اعشاریہ دو ارب بتائی جاتی ہے اور یہ ملک جاپان کی مصنوعات کے لئے اہم منڈی شمار ہوتا ہے۔ ٹوکیو چین کےساتھ رقابت میں علاقائی ملکوں سے تعاون میں فروغ لانا چاہتا ہے۔