Jan ۲۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان پاکستان کے ساتھ ملحقہ اپنی سرحدوں پر ہائی ٹیک سیکورٹی حصار قائم کرنے کا خواہاں

ہندوستان پاکستان کے ساتھ ملحقہ اپنی سرحدوں پر اسرائیل کی طرح ہائی ٹیک سیکورٹی حصار قائم کرنا چاہتاہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ سرحدوں پر دراندازی کوروکنےکے لئے ہندوستان بھی اسرائیل کی طرح ہائی ٹیک سیکورٹی حصار قائم کرنا چاہتاہے - ہندوستانی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ پاکستان سے ملحقہ ہندوستانی سرحدوں میں دراندازی کا مکمل خاتمہ کرنےکے مقصد سے ہونے والی ایک نشست میں وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور قومی سلامتی کے امور کے مشیر اجیت دوئل کے علاوہ اعلی سیکورٹی عہدیدار بھی موجود تھے -

ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے دوہزار چودہ میں مقبوضہ فلسطین کے دورے میں غزہ کے باہرصیہونی حکومت کی سرحدی چوکیوں میں سے ایک چوکی کا معائنہ کیا تھا جس کے دوران وہ اسرائیل کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت کے لئے استعمال کی گئی ہائی ٹیکنالوجی کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئےتھے -

خبروں میں یہ بھی کہا جارہاہے کہ اسی وقت صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے ہندوستانی وزیر داخلہ سے کہا تھا کہ وہ ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت میں استعمال کرنے کے لئے اپنا یہ سسٹم ہندوستان کو بھی دینے کے لئے تیار ہیں -

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی خودساختہ سرحدوں کی حفاظت کے لئے افرادی قوت سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی پر بھروسہ کرتی ہے -

ٹیگس