ہندوستان: تمام طبقات کی پسماندگی دور کئے بغیر ملک تیز رفتار ترقی نہیں کر سکتا، نجمہ ہیبت اللہ
Apr ۰۵, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
ہندوستان کی مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہیبت اللہ نے کہا ہے کہ تمام طبقات کی پسماندگی دور کئے بغیر ملک تیز رفتار ترقی نہیں کر سکتا۔
ہندوستان کی مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہیبت اللہ نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کی اقتصادی، تعلیمی اور سماجی پسماندگی دور کرنے کے لئے بہت سی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔
انہوں نے نئی دہلی میں اقلیتی بہبود سے متعلق مرکزی محکموں کے اعلی عہدیداروں اور اقلیتی امور کے شعبے کے ریاستی وزیروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ اقلیتوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کر کے انہیں دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔