Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستانی بینکوں نے ایرانی بینکوں کے ساتھ تعاون کے فروغ پر اظہار آمادگی کیا

ایران کےسینٹرل بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے کہا ہے ہندوستانی بینکوں نے ایرانی بینکوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پرآمادگی ظاہر کی ہے -

ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے ہفتے کو تہران میں ہندوستان کے پیٹرولیم کے وزیردھرمیندر پردھان سےملاقات کے بعد کہاکہ اس ملاقات میں ایران کے تیل کی رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار اور اس کام میں تیزی لانے کے میکانیزم پر خاص طور سے بات چیت ہوئی ہے-

ایران کےسینٹرل بینک کے سربراہ نے کہاکہ مستقبل میں ایران کے ساتھ اقتصادی لین دین کے حجم میں بہت زیادہ اضافے کے پیش نظر ہندوستانی حکومت دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ کے تعلقات کو بھی بہتر بنانا چاہتی ہے -

انہوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات مستحکم ہیں اور پابندیوں کے دوران بھی یہ تعلقات بین الاقوامی حالات کی وجہ سے بہت ہی کم متاثر ہوئے ہیں -

ہندوستان کےپیٹرولیم کے وزیردھرمیندرپردھان نے بھی ایران کے سینٹرل بینک کےسربراہ کےساتھ مذاکرات کو مثبت اور مفید قراردیا اور کہا کہ نئے حالات میں دونوں ملکوں کے تعلقات نئے سرے سے بہتر بنائے جائیں گے -

ٹیگس