May ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  •  ہندوستان کے لیے ایران کے خام تیل کی سپلائی میں اضافہ

ایران سے ہندوستان کے لئے تیل کی درآمدات میں اڑتالیس فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی ذرائع کے مطابق ہندوستان نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اپریل کے مہینے میں ایران سے اڑتالیس اعشاریہ آٹھ فی صد زیادہ تیل درآمد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیل کے تیسرے بڑےصارف کی حیثیت سے ہندوستان کی تیل صاف کرنے والی کمپنیوں نے رواں سال اپریل کے دوران ایران سے یومیہ تین لاکھ ترانوے ہزار بیرل تیل درآمد کیا ہے۔

پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہندوستان کی تیل صاف کرنے والی کمپنیاں، اوپیک کے دوسرے بڑے رکن ایران سے بھاری مقدار میں تیل خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں ایران سے ہندوستان کی تیل کی درآمدات میں زبردست اضافہ ہوگا۔

ٹیگس