May ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران: شہر چابہار میں سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان کی دلچسپی

ہندوستان نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار میں کیمیکل کھاد کا کارخانہ بنانے کے لئے اٹھہتر کروڑ، تیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی حمایت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی متعدد کمپنیوں کے نمائندوں نے منگل کے روز چابہار میں تیرہ لاکھ ٹن یوریا کی پیداوار کے حامل کارخانے کے قیام کے لئے ایرانی سرمایہ کار کی حیثیت سے پاسارگاد بینک کا انتخاب کیا۔ طے پایا ہے کہ ایران کے شہر چابہار میں یوریا کھاد کے اس مشترکہ کارخانے میں قدرتی گیس سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل ہندوستان کے نقل و حمل اور جہازرانی کے وزیر نتن گٹکری نے ایران کے شہر چابہار میں سرمایہ کاری کے لئے اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

ٹیگس