May ۲۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • جموں کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں چار عسکریت پسندوں کی موت

ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں

سری نگر میں سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوگاؤں سیکٹر میں سیکورٹی فورس اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ اس کارروائی میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے-

حکام کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے قریب نوگاؤں سیکٹر میں عسکریت پسندوں نے دراندازی کی غرض سے فوجیوں پر فائرنگ کر دی جواب میں بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بھی فائرنگ کرکے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا- کپواڑہ میں جو ہندوستانی فوجی ہلاک ہوا ہے اس کا تعلق ریاست اروناچل پردیش سے بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب بارامولہ قصبے میں بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے دوران ہندوستانی فوج نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانےکو دھماکے سے اڑا دیا ہے- اس کارروائی میں بھی دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں -

ٹیگس