May ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • نوازشریف کے لئے مودی کی نیک خواہشات

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی اور کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ٹوئٹرپیج پر لکھا کہ میں پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے لئے دعاگو ہوں اور جلد سے جلد ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں -

قبل ازیں ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو بھی ایک انٹرویو میں ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کےحوالے سے کہا تھا کہ امن کا راستہ ایک دوطرفہ عمل ہے -

ہندوستانی وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی دونوں ملکوں میں قیام امن اور بہتر تعلقات کی برقراری کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے - نریندرمودی نے اس انٹرویو میں کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان سے بہتر تعلقات قائم کرنا میرا خواب ہے اور اس خواب کی تعبیر پانے کے لئے لاہور کا دورہ کیا تھا-

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا ایجنڈا پڑوسی ملک سے بہترتعلقات برقرار کرنا اور اس کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہے -

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی منگل کو لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوگی -

ٹیگس