Jun ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان بیلسٹک میزائل کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے HCOC میں شامل ہوگیا

ہندوستان نے بیلسٹک میزائلوں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے HCOC میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

نئی دہلی میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے HCOC میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے میں شمولیت سے ملک کی سلامتی اور میزائیل پروگرام متاثر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں ہندوستان کی شمولیت کا عمل اپنا منطقی راستہ طے کر رہا ہے اور اسے عنقریب اس کی رکنیت دے دی جائے گی۔

انہوں نے اگنی میزائل پروگرام بند کیے جانے کے امکان کے بارے میں کہا کہ کسی بھی صورت میں ہندوستان کی سلامتی کو متاثر ہونے نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان کا ملک روایتی اسلحے کی برآمدات کے لیے ضروری عالمی معاہدوں پر دستخط کرنے کو تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کا تیار کردہ اگنی بیلسٹک میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہندوستان اب تک چھے قسم کے بیلیسٹک میزائل تیار کر چکا ہے۔

ٹیگس