Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فضائیہ میں تین خواتین کو پائلٹ بنایا گیا

ہندوستان میں پہلی بار تین خواتین کو فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا پائلٹ بنایا گیا ہے

تین ہندوستانی خواتین اونی چترویدی، بھاونا کانت اور موہنا سنگھ کو کامیاب ٹریننگ کے بعد ہفتے کو کمیشن دیا گیا-

حیدرآباد کے مضافاتی علاقے دوندیگل میں واقع ہندوستانی فضائیہ کی اکیڈمی میں کامیابی کے ساتھ ٹریننگ مکمل کر لینے کے بعد وزیردفاع منوہر پاریکر نے ان تینوں خواتین کو فضائیہ میں کمیشن دیا -

ان تینوں خواتین نے ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی خاتون پائیلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے - ان خواتین کو اگلے سوخوئی اور تیجس جیسے لڑاکا طیارے اڑانے کے لئے دئے جائیں گے-

تینوں ہوا باز خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی اڑنے اور جہاز اڑانے کا شوق تھا اور یہ بھی اتفاق ہے کہ تینوں ہی خواتین کے گھروالے کسی نہ کسی لحاظ سے ہندوستان کی فضائیہ یا پھر سول ایوی ایشن سے جڑے ہوئے ہیں -

 

 

ٹیگس