Jul ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں علیحدگی پسند ماؤ نوازوں کی سرگرمیاں تیز

ہندوستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے قتل اور جموں کشمیر کے علاقے میں عوامی احتجاج میں اضافے کے بعد ریاست بہار میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں نے ہندوستانی فوج کے بیس کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔

ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ماؤنواز علیحدگی پسندوں کے ہاتھوں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں میں اضافے سے ان گروہوں کی سرگرمیوں پر ہندوستانی فوج میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

گزشتہ مہینے بھی ماؤ نواز باغیوں نے ریاست مہاراشٹر میں سترہ سیکورٹی اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔ یہ علیحدگی پسند ریاست بہار کے علاوہ چھتیس گڑھ، اڑیسہ، ہماچل پردیش اور آسام سمیت ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سرگرم ہیں۔

ٹیگس