Aug ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • شوپیا کے علاقے میں زخمی ہونے والا ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔
    شوپیا کے علاقے میں زخمی ہونے والا ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور کشمیر کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں عوام اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہماری ہندی سروس کی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ کشمیری رہنماؤں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بارہ اگست تک ہڑتال اور مظاہرے جاری رکھیں۔

ہندوستانی حکومت نے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ حالات اس کے کنٹرول میں ہیں لیکن حالات بہتر ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، جنوبی کشمیر کےعلاقوں، پلواما اور شوپیاں میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان  جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

شوپیا کے علاقے میں زخمی ہونے والا ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس