عالمی فلم فیسٹول میں ایرانی ہدایت کارہ جج مقرر
Jan ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
معروف ایرانی فلم ساز اور ہدایت کارہ نرگس آبیار، ہندوستان میں ہونے والے پونے فلم فیسٹول میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق نرگس آبیار پونے فلم فیسٹول کی جیوری ٹیم میں شامل ہیں اور مختلف فلموں کا جائزہ لے رہی ہیں۔ پونے فلم فیسٹول دس سے بارہ جنوری تک جاری رہے گا۔
وہ سوئیڈن، ہندوستان، پولینڈ، سربیا ، سری لنکا اور چلی سے تعلق رکھنے والے جیوری کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر پونے فلم فیسٹول کے اصل مقابلوں میں جج کے فرائض انجام دے رہیں۔
ان دنوں ایران بھر کے سنیما گھروں میں نرگس آبیار کی فلم نفس کی نمائش کی جاری ہے۔ اس سے پہلے معروف ہدایت کار رسول صدر عاملی، متعدد عالمی فلمی میلوں میں جج کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔