Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • میرواعظ عمر فاروق نظر بند

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمرفاروق کو کل نماز جمعہ سے قبل ایک بار پھر گھر میں نظر بند کیا گیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمرفاروق کو کل اُس وقت گھر میں نظربند کیا گیا جب وہ نماز جمعہ اور جامع مسجد سرینگرمیں ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے کیلئےجامع مسجد جانے والے تھے۔

میرواعظ عمر نے اپنی نظر بندی پرکہا کہ اس طرح کے عدالتی فیصلے ہندوستانی حکمرانوں کی اس پالیسی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد کشمیریوں کو دہشت زدہ اور خوف زدہ کرکے ان کو یا تو ختم کرنا یا پھراطاعت پر مجبور کرنا ہے۔

جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیری نوجوان مظفر احمد راتھر جنہیں ہندوستانی صوبے مغربی بنگال کی ایک نچلی سطح کی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہندوستان عدلیہ کا استعمال کرکے بار بار کشمیریوں کو ان کے سیاسی نکتہ نظر اور تحریکی جذبات کیلئے سزا وار ٹھہراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معقول ثبوت و شواہد کے بغیر فرضی کیسوں میں پھنسا کر کشمیریوں کو سنگین جرائم کے ارتکاب کا لیبل چسپاں کرکے ان کو سزائے موت جیسی سنگین سزا دینا حق و انصاف کا قتل ہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کل مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے مظفراحمد راتھر کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کے خلاف متعدد مقامات پر نماز جمعہ کے بعد عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

 

ٹیگس