ہندوستان: بحری جہاز شکن میزائل کا تجربہ
Feb ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستانی بحریہ نے اپنے جاسوسی طیارے سے کل بحری جہاز شکن میزائل کا بحیرہ عرب میں کامیاب تجربہ کیا۔
ہندوستانی بحریہ کے ذرائع کے مطابق اس میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں ٹراپكس مشق کے دوران کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بحریہ کے آئی ایل 38 ایس ڈی جاسوسی طیارے نے اس میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے تاریخ رقم کی ہے۔
ھر چند کہ ابھی تک پاکستان نے ہندوستان کے اس میزائلی تجربے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم ماضی میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے میزائلی تجربے پر رد عمل کا اظہار کرتے رہے ہیں۔