کشمیر:عام ہڑتال سے زندگی مفلوج
کشمیر میں آج ہونے والی مکمل ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کررہ گئی۔
2011ء میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے مبینہ مجرم محمد افضل گورو جنہیں 9 فروری 2013 ء کو دھلی کی تہاڑجیل میں پھانسی دی گئی تھی، کی چوتھی برسی کے موقع پر آج جمعرات کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال رہی جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
آج ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
افضل گورو کو تہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکانے کے بعد وہیں دفن کیا گیا تھا۔
حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری قوم پچھلے سترسال سےاپنے حقوق کیلئےجدوجہد کر رہی ہے اور اس جدوجہد میں ہمارے لاکھوں جیالوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں۔
واضح رہے کہ آج کی ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے علاوہ دیگر متعدد رہنماؤں نے افضل گورو کو دی جانے والی پھانسی کے خلاف دی تھی۔